Love of ALLAH Almighty with Human اللّٰہ کی انسانوں سے محبت

 

The relationship between Allah and His servants is not only about worship or fulfillment of duties, but the first relationship that is established is love and will remain so.  There is only Allah who truly loves man and never forgets His servants.  He has innumerable creatures, yet He is not unmindful of any one of them and we have a Lord who loves us immensely and we forget Him.
Allah's love does not need any caste, color, race, or wealth or poverty, nor does His love have any limits.  When a servant calls on Allah once, Allah immediately responds to the call of His servant, regardless of whether my servant has called me after living so long, or this servant of mine has come to me after so much disobedience.  ۔  He (Allah) waits for his servant till his last breath that my servant may return to me.  Allah likes us to remember Him, to take His name, to remember Him. That is why He has kept the peace of our hearts in His remembrance.  The love of Allah is not far from us at all but the love of Allah is with us at every moment and is waiting for our call.  Even our parents who love us unconditionally get fed up with our repeated mistakes and then they don't even believe in our forgiveness when we repeat the mistakes.  But Allah never says that you sin again and again, now I will not forgive you, but He says that whenever you make a mistake, say once with a sincere heart, O Allah, forgive me, I will forgive you and in my mercy.  I will wrap up.
Allah seeks excuses to forgive His servant. Read the Qur'an and see how Allah expresses His love and assures us that O servant, if any misfortune befalls you, then do not be afraid, I (ALLAH) am with you.  It is His love that continues to bestow His blessings in spite of our disobedience.  Allah tests us for innumerable rewards. The greater the test, the greater the reward.  If we know the love of Allah and how He fixes our affairs, how He removes the troubles that befall us from us, then let us believe that we should forget this world and fall down in prostration and never raise our head. The love of Allah requires that we be content with His pleasure and interests.  Stay within the limits set by Him. He will give us His love in return and will give us success in this world and in the Hereafter.
If you want to know about the love of Allah as much as a grain of sand, then look at your mother who immediately responds to a call of you, suffers from your pain, then Allah loves us more than seventy mothers.  What is the limit?  How quickly he must answer his servant's call.  He who unites hearts will never break your heart.  Ask Him for His love He will dedicate.  We are late, Allah is waiting for us every moment in returning to Him, if ever the devil put in to your heart that you are asking forgiveness from Allah for so many sins, or after spending so much time, did you remember Allah now?  Now all this in vain ?  So drive this rejected person away from yourself and
"Return to your Allah"🥀


URDU TRANSLATION:-
اللّٰہ اور اسکے بندوں کا تعلق صرف عبادت یا فرائض کی ادائیگی کا ہی نہیں ہے بلکہ سب سے پہلے جو تعلق قائم ہوا وہ محبت ہےاور یہی رہے گا۔ صرف اللّٰہ ہی ہے جو انسان سے سچی محبت کرتا ہے اور کبھی نہیں بھولتا اپنے بندوں کو۔ اس کی ان گنت مخلوقات ہیں اس کے باوجود کسی ایک سے بھی غافل نہیں ہوتا اور ہمارا ایک رب ہے جو بے حد محبت کرتا ہے ہم سے اور ہم اسی کو بھول جاتے ہیں۔
اللّٰہ کی محبت کسی ذات، رنگ، نسل، یا کسی کی امیری غریبی کی محتاج نہیں ہے اور نہ ہی اُسکی محبت کی کوئی حد ہے۔ جب ایک بندہ اللّٰہ کو ایک مرتبہ پکارتا ہے تو اللّٰہ فوراً اپنے بندے کی پکار پر لبیک کہتا ہے، بنا یہ دیکھے کہ میرے بندے نے مجھے اتنی عمر گزارنے کے بعد پکارا ہے، یا میرا یہ بندہ اتنی نافرمانیاں کرنے کے بعد میری طرف آیا ہے۔ وہ (اللّٰہ) تو آخری سانس تک اپنے بندے  کا انتظار کرتا ہے کہ میرا بندہ میرے پاس لوٹ آئے۔ اللّٰہ پسند فرماتا ہے کہ ہم اسے یاد کریں، اُسکا نام لیں، اُسکا ذکر کریں اسی لئے تو اس نے ہمارے دلوں کا سکون اپنے ذکر میں رکھا ہے۔ اللّٰہ کی محبت ہم سے دور بالکل بھی نہیں ہے بلکہ اللّٰہ کی محبت تو ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے اور ہماری پکار کی منتظر ہے۔ ہمارے والدین جو کہ ہم سے بے لوث  محبت کرتے ہیں وہ بھی ہماری بار بار کی غلطیوں سے تنگ آجاتے ہیں اور پھر غلطیاں دہرانے پر وہ ہماری معافی پر بھی یقین نہیں کرتے۔ لیکن اللّٰہ کبھی نہیں کہتا کہ تم بار بار گناہ کرتے ہو اب میں تمہیں معاف نہیں کروں گا بلکہ وہ تو کہتا ہے تم سے جب بھی غلطی ہو ایک مرتبہ سچے دل سے  کہنا اے اللّٰہ مجھے معاف کردے تو میں تمہیں معاف کردوں گااور اپنی رحمت میں سمیٹ لوں گا۔
اللّٰہ تو بہانے ڈھونڈتا ہے اپنے بندے کو معاف کرنے کے، قرآن پڑھ کر تو دیکھیں اللّٰہ کس طرح اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ اے بندے اگر تم پر کوئی تکلیف، پریشانی آئے تو گھبرانا نہیں میں (اللّٰہ) تمہارے ساتھ ہوں۔ یہ اسکی محبت ہی تو ہے جو ہماری نافرمانیوں کے باوجود اپنی رحمتوں سے نوازتا رہتا ہے۔ اللّٰہ ہمیں بے حساب نوازنے کیلئے آزماتا ہے جتنی بڑی آزمائش ہوگی اُتنا بڑا انعام ہوگا۔ اگر ہمیں اندازہ ہوجائے اللّٰہ کی محبت کا اور یہ کہ وہ کس طرح ہمارے معاملات درست کرتا ہے، ہم پر آنے والی مصیبتوں کو کس طرح ہم سے دور کرتا ہے تو یقین کریں ہم اس دنیا کو بھلا کر سجدے میں گر جائیں اور کبھی سجدے سے سر نہ اٹھائیں۔ اللّٰہ کی محبت کا تقاضا ہے کہ اسکی رضا اور مصلحتوں میں راضی رہیں۔ اُس کی بنائی ہوئی حدود میں رہیں وہ بدلے میں اپنی محبت بھی دے گا اور دنیا اور آخرت کی کامیابی بھی دے گا۔
اللّٰہ کی محبت کے بارے میں اگر ریت کے ذرے جتنا جاننا ہے تو اپنی ماں کی طرف دیکھو جو ایک پکار پر فوراً جواب دیتی ہے، آپ کی تکلیف پر تڑپ جاتی ہے پھر اللّٰہ تو ہمیں ستر مائوں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے اُسکی محبت کی کیا حد ہوگی؟ وہ کتنی جلدی اپنے بندے کی پکار کا جواب دیتا ہوگا۔ وہ دِلوں کو جوڑنے والا تمہارا دل ❤️ کبھی نہیں توڑے گا۔ اُس سے اُسکی محبت مانگو وہ سرشار کردے گا۔ دیر تو ہم کرتے ہیں اسکی طرف لوٹنے میں اللّٰہ کو تو ہر لمحہ ہمارا انتظار ہے، کبھی جو شیطان دل میں خیال ڈالے کہ اتنے گناہ کرکے معافی مانگ رہے ہو اللّٰہ سے، یا اتنی عمر گزارنے کے بعد اللّٰہ یاد آیا؟ اب کیا فائدہ؟ تو اس مردود کو خود سے دور بھگادو اور لوٹ آئو اپنے اللّٰہ کی طرف۔🥀












Post a Comment

0 Comments