Twelve hundred years have passed since the death of Hazrat Rabia Basri (may Allah have mercy on her) but her name is still alive today. Rabia Basri (may Allah have mercy on her) was neither a princess nor belong to a high family. She had every flaw in being a woman.
If the family should be good, then she was a slave, her color was dark, she couldn't be a mother, but today, even after twelve hundred years, her name is bright and high. Rabia Basri used to take a bath after Asr prayers, put on clean clothes and ask her husband, "Do you need me?" Rabia Basri's husband died in a young age.
Hazrat Hassan Basri (may Allah have mercy on him) who was the Imam of all Muslims himself came to Rabia Basri with the message of marriage. Hassan Basri had no interest in marriage, he was just impressed by Rabia Basri's goodness and her relationship with Allah. Hassan Basri thought that maybe he would be forgiven because of Rabia Basri.
He came to her and said, "Rabia, I want to marry you." Rabia Basri said if you answer my four questions then I am ready for marriage. Hassan Basri said please ask.
Rabia Basri asked, "Tell me, am I in heaven or in hell?"
"I don't know," said Hassan Basri.
Rabia Basri asked, "Tell me, will the book of deeds be given in my right hand or in the other hand?"
"I don't know," said Hassan Basri.
Rabia Basri asked, "Tell me, what will happen to me when Allah weight one's deeds in the Hereafter, one's virtues will increase and one's sins will increase?"
Hassan Basri replied, "I don't know."
Rabia Basri asked, "Tell me, when you cross the bridge, some people will cross and some will fall in hell. What will happen to me?"
Hassan Basri replied, "I don't know."
Rabia Basri said, "You go from here. I have to prepare these four things."
I don't have time for marriage.
Once she woke up in morning, she started cooking. There was no onion, so she started thinking about where to get it, because she had a son, a brother, a husband, a maid who would bring it. An eagle passed by and had an onion in its claws. It threw the onion and fell straight into the lap of Rabia Basri, who be friends Allah. Allah subjugates the earth for them in this way.
When the time of death came, she told his maid to call two or four men and bury me quickly and give me the shroud in the scarf in which I perform Tahajjud prayers. Tell the rest of the people in the morning. The maid obeyed the order.
The next night, her maid saw Rabia Basri in a dream, dressed in green, looking very beautiful. The maid asked, "What happened to you in the grave?" Rabia Basri replied, "My Allah has dealt very well with me." The maid asked, "Where is that scarf of yours?" Rabia Basri said, "Allah has taken off that scarf." On the day of judgement that scarf will also added to my good deeds. The maid asked, "What did Munkar Naqir say?" So Rabia Basri said they asked "Who is your Lord?" I replied, "How can I forget the Lord, whom I have not forgotten for forty years, when I came under four hands?" So Munkar Naqeer said, "Now what is to be taken into account? Let's go."
"These were God's people."
URDU TRANSLATION:-
حضرت رابعہ بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ کو دنیا سے گئے بارہ سو سال گزر گئے ہیں لیکن انکا نام آج بھی زندہ ہے۔ رابعہ بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ نہ تو کوئی شہزادی تھیں نہ ہی خاندانی تھیں۔ عورت ہونے کے لحاظ سے ہر عیب ان میں تھا۔
خاندان اگر اچھا ہونا چاہیئے تو وہ باندی تھیں، رنگ سانولا تھا، بانجھ تھیں لیکن آج بارہ سو سال بعد بھی ان کا نام روشن اور بلند ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ رابعہ بصری کا معمول تھا کے عصر کی نماز کے بعد غسل کرکے صاف کپڑے پہن کے اپنے شوہر سے پوچھتی تھیں کہا آپ کو میری ضرورت ہے اگر وہ کہتا نہیں تو پھر جائے نماز پر کھڑی ہو جاتیں اور فجر تک عبادت میں مشغول رہتیں۔ رابعہ بصری کے خاوند جوانی میں ہی فوت ہو گئے تھے۔
حضرت حسن بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ جو تمام مسلمانوں کے امام تھے خود آئے رابعہ بصری کے پاس نکاح کا پیغام لیکر۔ حسن بصری کو کوئی شادی کا شوق نہیں تھا وہ بس رابعہ بصری کی نیکی اور انکا جو اللّٰہ سے تعلق تھا اس سے متاثر تھے۔ حسن بصری نے سوچا کے شاید رابعہ بصری کی وجہ سے انکی بھی بخشش ہو جائے۔
ان کے پاس آئے اور کہا رابعہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، خود پیغام دیا۔ رابعہ بصری نے کہا اگر آپ میرے چار سوالوں کا جواب دے دیں تو میں شادی کیلئے تیار ہوں۔ حسن بصری نے کہا جی پوچھیں۔
رابعہ بصری نے پوچھا بتائیں میں جنتی ہوں یا دوزخی ہوں؟
حسن بصری نے کہا یہ میں نہیں جانتا۔
رابعہ بصری نے پوچھا بتائیں محشر میں اعمال نامہ میرے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا یا الٹے ہاتھ میں؟
حسن بصری نے کہا یہ میں نہیں جانتا۔
رابعہ بصری نے پوچھا یہ بتائیں محشر میں جب اللّٰہ اعمال تولے گا کسی کی نیکیاں زیادہ ہو جائیں گی کسی کے گناہ بڑھ جائیں گے تو میرے ساتھ کیا ہوگا؟
حسن بصری نے جواب دیا یہ میں نہیں جانتا۔
رابعہ بصری نے پوچھا یہ بتائیں جب پل سراط سے گزریں گے تو کچھ لوگ پار گزر جائیں گے کچھ دوزخ میں گر جائیں گے تو میرے ساتھ کیا ہوگا؟
حسن بصری نے جواب دیا یہ بھی میں نہیں جانتا۔
رابعہ بصری نے کہا تو آپ جائو یہاں سے مجھے ان چار چیزوں کی تیاری کرنی ہے
میرے پاس شادی کیلئے وقت نہیں ہے۔
ایک صبح اٹھیں تو کھانا بنانے لگیں پیاز نہیں تھا تو سوچ میں پڑ گئیں پیاز کہاں سے لوں کیونکہ نی کوئی بیٹا، بھائی، خاوند، خادمہ تھی جو لا دیتی۔ اتنے میں ایک چیل اوپر سے گزری اسکے پنجوں میں پیاز تھا اس نے پیاز پھینکا اور سیدھا رابعہ بصری کی گود میں آ گرا، جو اللّٰہ سے دوستی لگاتے ہیں اللّٰہ انکے لئے زمین کو اس طرح مسخر کر دیتا ہے۔
جب انتقال کا وقت آیا تو اپنی خادمہ سے کہا دو چار آدمیوں کو بلانا اور مجھے جلدی سے دفن کر دینا اور مجھے کفن میری اس چادر میں دینا جسمیں میں تہجد کی نماز پڑھتی ہوں۔ صبح ہو تو باقی لوگوں کو بتا دینا۔ خادمہ حکم کی تعمیل کی۔
اگلی رات انکی خادمہ نے رابعہ بصری کو خواب میں دیکھا تو سبز لباس پہنا ہوا، بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں خادمہ نے پوچھا کہ قبر میں آپ کے ساتھ کیا ہوا؟ رابعہ بصری نے جواب دیا میرے اللّٰہ نے میرے ساتھ بہت اچھا معاملہ کیا ہے۔ خادمہ نے پوچھا آپ کی وہ چادر کہاں ہے رابعہ بصری نے کہا اللّٰہ نے وہ چادر اتار لی ہے اور کہا ہے محشر میں جب اعمال نامہ تولہ جائے گا تو اسمیں یہ چادر بھی رکھی جائے گی۔ خادمہ نے پوچھا منکر نکیر نے کیا کہا؟ تو رابعہ بصری نے کہا کہ منکر نکیر آئے تھے انہوں نے پوچھا"تیرا رب کون ہے؟" میں نے جواب دیا جس رب کو میں چالیس سال نہیں بھولی اسے چار ہاتھ زمین کے نیچے آکے کیسے بھول جائوں گی؟ تو منکر نکیر نے کہا اب اس کا آگے کیا حساب لینا ہے چلو چلتے ہیں۔
"یہ تھے اللّٰہ والے"


0 Comments
If you have any suggestions please let me know